برجٹان،14جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے خلاف 21جولائی سے شروع ہو رہی ہے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری میں لگے ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر دیویندر بشو نے کہا کہ وہ طویل اسپیل پھینک کر وکٹ لینا چاہتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی 13رکنی ٹیم کے اسپنر بشو فی الحال پریکٹس کیمپ میں کافی محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم اچھی بولنگ کر رہے ہیں،مجھے کیریبین ٹی 20لیگ میں زیادہ میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن ٹیسٹ کرکٹ مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس کیلئے تیار ہوں اور اچھی کارکردگی کرنا چاہتا ہوں،یہ کافی اہم ہے،مجھے پتہ ہے کہ طویل اسپیل پھینک ہوں گے اور میں اس کے لئے تیار ہوں۔پانچ سال پہلے قدم رکھنے والے بشو نے کہا کہ ان کی نوجوان ٹیم سے کافی امیدیں ہیں اور وہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی محنت کر رہے ہیں،تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے بے تاب ہیں،ٹیم میں یکجہتی ہے اور یہی کامیابی کی کلید ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو شکست دینے کے لیے انہیں جسمانی کے ساتھ ذہنی تیاری بھی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اہم ہیں،اگر آپ کو فٹ نہیں ہیں تو توجہ نہیں دے سکتے، ٹیسٹ میچ طویل اور تھکانے والے ہوتے ہیں لیکن آپ کو اس کے مطابق ڈھلنا ہوگا۔