ٹرون،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی گولفر انربان لاہڑی نے اوپن گولف چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پانچ اوور 76کا اسکور بنا کر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔موجودہ دور میں ایشیائی ٹور کے نمبر ایک کھلاڑی کو رائل ٹرون پر کل جوجھنا پڑا۔انہوں نے دوسرے ہول میں ہی ڈبل بوگی کی،چوتھے ہول میں وہ برڈس بنانے میں کامیاب رہے لیکن دسویں ہول سے انہوں نے مسلسل تین بوگی کی۔لاہڑی نے بعد میں کہا کہ آپ کبھی نہیں چاہتے کہ ہفتہ کو خراب کارکردگی کرو،حالات سازگار نہیں تھے اور میں اپنی کارکردگی سے مایوس ہوں۔