ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قرآن کریم کی مبینہ بے حرمتی معاملہ :آپ ممبر اسمبلی کو 2 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

قرآن کریم کی مبینہ بے حرمتی معاملہ :آپ ممبر اسمبلی کو 2 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

Tue, 26 Jul 2016 11:38:06  SO Admin   S.O. News Service

مالیرکوٹلہ ، 25؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب میں گزشتہ ماہ قرآن کریم کی مبینہ بے حرمتی کے معاملے میں یہاں کی ایک مقامی عدالت نے آج عام آدمی پارٹی(آپ) کے رکن اسمبلی نریش یادو کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ایک دن پہلے ہی پنجاب پولیس نے دہلی کے ممبراسمبلی کو اس سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔پولیس کی طرف سے یادو کو مالیر کوٹلہ کے ایڈیشنل دیوانی جج پریتی سکھیجا کے سامنے پیش کئے جانے کے بعد جج نے انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔گزشتہ رات پنجاب پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے یادو کے خلاف اسی سلسلے میں گرفتار ایک ملزم کے دعوے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم نے دعوی کیا تھا کہ اس نے آپ ممبر اسمبلی کے اشاروں پر ہی اسے انجام دیا تھا۔ان کے خلاف تعزیرات ہندکی دفعات 109، 153(اے) اور 295کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یادو نے اپنے خلاف پولیس کی کارروائی کوسازش بتایاہے ۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ واقعہ سے پہلے ملزم وجے نے رکن اسمبلی سے ملاقات کی تھی اور دونوں کے درمیان فون پر بھی بات چیت بھی ہوئی تھی۔مہرولی سے آپ کے رکن اسمبلی اور ان کی پارٹی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے آپ کی شبیہ کو خراب کرنے کی نیت سے سیاسی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔بہر حال، عدالت کے باہر ممبر اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے آپ کے پنجاب امورکے انچارج سنجے سنگھ نے کہاکہ آپ ممبر اسمبلی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پارٹی کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے سازش کے تحت کیا جا رہا ہے اور یہ صحیح نہیں ہے۔انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اپنے ممبر اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر کے سامنے تین گھنٹے تک مظاہرہ کرے گی۔


فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا سراغ لگانے کے لیے حکومت کوشاں 
نئی دہلی، 25؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ گذشتہ جمعہ کو لاپتہ ہوئے فضائیہ کے اے این- 32طیارے کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے اور حکومت اور ایئر فورس اس میں سوار لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔وقفہ صفر میں کانگریس کے ملکاارجن کھڑگے نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے طیارے اے این- 32کو لاپتہ ہوئے چار دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اس کے بارے میں پتہ نہیں چلا پایا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ایوان کو اس بارے میں تازہ معلومات سے مطلع کرانا چاہیے ۔ایوان کو پتہ چلنا چاہیے کہ طیارے کا کیا ہوا، اگر کوئی حادثہ پیش آیا ہے تو کتنا نقصان ہوا۔دیگر پارٹیوں کے اراکین نے بھی اس موضوع پر تشویش کا اظہار کیا۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ پورا ملک اس طیارے کے لاپتہ ہو جانے سے فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئر فورس اور وزارت دفاع طیارے کا پتہ لگانے اور اس میں سوار مسافروں کو محفوظ بچانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔کمار نے یہ بھی کہا کہ وہ ایوان میں اس کے بارے میں ظاہر کی گئی تشویش سے وزیر دفاع کو آگاہ کرائیں گے۔غورطلب ہے کہ فضائیہ کا یہ طیارہ جمعہ کو چنئی کے تامبرم ائیر بیس سے پورٹ بلیئر کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں عملے کے 6 اراکین سمیت 29مسافر سوار ہوئے تھے۔


Share: