ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فنڈس کے غلط استعمال پر سوشیل ویلفیر افسرمعطل

فنڈس کے غلط استعمال پر سوشیل ویلفیر افسرمعطل

Thu, 14 Jul 2016 10:09:08  SO Admin   S.O. News Service

بیدر13جولائی (ایس او نیوز ) ضلع بیدر کی ڈسٹرکٹ سوشیل ویلفیر افسروجے لکشمی کوبالکر کو فنڈس کے غلط استعمال اور فرائض میں کوتاہی کے الزامات پر معطل کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر انوراگ تیواری نے کہا کہ مزید جانچ تک انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔تیواری نے کہا کہ کلبرگی میں سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے کے دوران فنڈس کے غلط استعمال کے بارے میں ریجنل کمشنر المان ادتیہ بسواس کی جانب سے کی گئی ابتدائی جانچ کے بعد کرناٹک سیول سرویس رولس کی دفعہ 3/1کے مطابق یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ تاہم کوبالکر 2جولائی سے طویل رخصت پر ہیں۔ وینکٹیش ہوگی بنڈی ڈسٹرکٹ بیاک ورڈ کلاس اینڈ مائنارٹی ویلفیر افسرفی الحال محکمہ سماجی بہبود کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔


Share: