گذرگاہ سامان کی ترسیل کیلئے گذشتہ 8 سال سے بند تھی
مقبوضہ بیت المقدس،14جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مسلسل آٹھ سال بند رکھنے کے بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان افراد اور سامان کی ترسیل کیلیے استعمال ہونے والی ایریز(کرم ابو سالم)گذرگاہ کو آج جمعرات سے سامان کی ترسیل کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کے زیرانتظام سول ایڈ منسٹریشن کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ آٹھ سالہ بندش کے بعد کرم ابو سالم گذرگاہ کو آج جمعرات سیغزہ کو سامان کی ترسیل کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2006ء کے بعد سے بندش کا شکار گذرگاہ سے مشروط طور پر شہریوں کو آمد ورفت کی اجازت دی گئی تھی مگر وہاں سے غزہ کی پٹی کو سامان کی ترسیل کا عمل بند تھا۔غزہ کے شمال میں واقع کرم ابو سالم جنوبی فلسطینی علاقوں کو ملانے والی اہم گذرگاہ ہے جہاں سے اسرائیل کی اسدود بندرگاہ کا فاصلہ بہت کم رہ جاتا ہے۔حال ہی میں ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کو بھیجے گئے امدادی سامان کو اسدود بندرگاہ لایا گیا تھا جہاں سے اس سامان کو ٹرکوں پر لاد کر غزہ کی پٹی تک پہنچایا جا رہا ہے۔ کرم ابو سالم گذرگاہ کو اسرائیلی فوج نے سنہ 2006ء میں اس وقت بند کیا تھا جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک فوجی یرغمال بنا لیا تھا۔ سنہ 2007ء میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمتحماس کی کامیابی کیبعد اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کردیا تھا۔عالمی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش کے نتیجے میں غزہ میں درآمدات وبرآمدات کا عمل بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ غزہ کی معیشت تباہی سے دوچار ہوئی ہے۔