دبئی23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں جیش حُر کے زیرانتظام خصوصی مشن کے بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے ایک اہم اور القلمون میں حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر اسماعیل احمد زہری کو ہلاک کردیا ہے۔بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زہری کی زندگی کا خاتمہ اس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔زہری کا شمار گزشتہ صدی میں اسّی کی دہائی میں حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے بانی رکن میں کیا جاتا ہے۔دوسری جانب’’حزب اللہ‘‘ملیشیاؤں کی جانب سے زہری کی موت کااعتراف کیا گیا ہے تاہم ملیشیاؤں کے مطابق زہری طویل عرصے سے ایک لاعلاج مرض کے ساتھ لڑنے کے بعدفوت ہوئے۔