ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں مشتبہ کیمیائی حملے میں تین افراد ہلاک

شام میں مشتبہ کیمیائی حملے میں تین افراد ہلاک

Thu, 11 Aug 2016 16:14:33  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،11؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں کام کرنے والے ریسکیو ورکرز نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر کلورین گیس کے ایک حملے میں تین سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ حلب شہر میں اپوزیشن کے قبضے والے علاقے میں ان مرنے والوں میں ایک ماں اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ایک حکومتی ہیلی کاپٹر نے بدھ کی شب زبدیا کے علاقے میں چار بیرل بم گرائے جن میں ایک میں کلورین گیس تھی۔ اے پی کے مطابق تاہم آن لائن پوسٹ کی جانے والی اس خبر کی تصدیق دیگر ذرائع سے نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ کس طرح معلوم ہوا کہ بیرل بم سے کلورین گیس نکلی۔


Share: