ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راماناتھن کا سامنا پہلے میچ میں سیونگ چان ہانگ سے

راماناتھن کا سامنا پہلے میچ میں سیونگ چان ہانگ سے

Thu, 14 Jul 2016 17:22:02  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ،14جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)رام کمار راماناتھن کل سے یہاں کوریا کے خلاف شروع ہو رہے ڈیوس کپ ایشیا کے اوسیناگروپ ایک کے پہلے سنگل مقابلے میں سیونگ چان ہانگ کھیلیں گے جو درجہ بندی میں ان سے 200مقام نیچے ہیں۔ہریانہ اور پنجاب کے گورنر کپتان سنگھ سولنکی نے آج یہاں ہریانہ راج بھون میں منعقد تقریب میں ڈرا نکالے۔پہلے سولو میں راماناتھن(عالمی رینکنگ 217)کا سامنا ہانگ(عالمی رینکنگ 427)سے ہوگا جبکہ دوسرے سنگل میں ساکیت مانینی کی ٹکر یونگ کیو لم سے ہوگی۔اس کے ایک دن بعد ڈبلز میں روہن بوپنا اور لینڈر پیس کا سامنا ہانگ چنگ اور ینسیونگ چنگ سے ہوگا۔برعکس سنگل 17جولائی کو کھیلے جائیں گے جس میں ساکیت کا سامنا ہانگ اور راماناتھن کا لم سے ہوگا۔ڈرا کے وقت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کپتانوں کے علاوہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انل کھنہ بھی موجود تھے۔مقابلے چنڈی گڑھ کلب کے گراسکورٹ پر کھیلے جائیں گے۔پچھلی بار چنڈی گڑھ میں ڈیوس کپ 2012میں کھیلا گیا تھا جب ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تھی۔


Share: