ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ ہیں: میرکل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ ہیں: میرکل

Fri, 15 Jul 2016 17:07:21  SO Admin   S.O. News Service

برلن،15جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے فرانس میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔ منگولیا کے دارالحکومت اولان بارتر میں ہونے والی ایشیائی اور یورپی رہنماؤں کی سمٹ میں شریک میرکل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرمنی کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک بھی متحد ہیں اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ وہ یہ جنگ جیت جائیں گے۔ فرانس کے جنوبی بندرگاہی شہر نِیس میں ایک شخص کی طرف سے ایک ٹرک لوگوں کے ایک ہجوم پر چڑھا دیے جانے کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہوئے۔


Share: