ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی میں اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

دبئی میں اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

Sat, 23 Jul 2016 16:14:13  SO Admin   S.O. News Service

کراچی23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، اس طرح مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنیکا امکان ہے۔ دونوں پارٹیوں نیجمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار گزشتہ رات کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔وہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی میں موجود ہیں اور اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینیکا فیصلہ کرلیا ہے۔


Share: