ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب میں باغیوں کے حملے میں38سرکاری فوجی ہلاک

حلب میں باغیوں کے حملے میں38سرکاری فوجی ہلاک

Sat, 23 Jul 2016 15:55:51  SO Admin   S.O. News Service

بیروت23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپوزیشن فورسز نے ایک سرنگ میں دھماکہ کرکے شامی حکومت کی وفادارفوج کے38اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ اپوزیشن فورسز نے شامی فوج کے ایک کیمپ کوزیرزمین سرنگ کے ذریعیدھماکوں سے اڑا دیاجس کے نتیجے میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے حلب میں شامی فوج کے ایک اہم مرکزکے نیچے سرنگ کھودی اور اس میں دھماکے کردیے جس کے نتیجے میں سرنگ کے اوپربنی عمارت زمین بوس ہوگئی اور38فوجی ہلاک ہوگئے۔


Share: