سرینگر25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) حریت کانفرنس کے صدرسید علی شاہ گیلانی کو پولیس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرکے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کی طرف مارچ کرنے کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔حریت ترجمان نے کہا کہ گیلانی کوپولیس نے ان کی رہائش گاہ کے باہر واقع نیو ایئر پورٹ روڈ سے گرفتار کر لیا۔ترجمان نے کہا کہ علیحدگی پسند لیڈر کو اس کے بعد پولیس تھانہ لے جایاگیا۔پولیس نے گیلانی کو نظربند کیا تھا۔علیحدگی پسندوں نے اننت ناگ ضلع تک ایک مارچ کا اعلان کیا تھا جہاں وادی میں جاری بدامنی کے دوران سب سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گیلانی نے اننت ناگ ضلع کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاکہ لوگوں سے یکجہتی دکھانے کو لال چوک پر منعقد ایک ریلی میں حصہ لے سکے۔
کورو،پانڈوکی جنگ لڑرہی ہے مرکزی اورریاستی حکومت
کجریوال نے مودی سرکارپرترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکانے کاالزام لگایا
نئی دہلی25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ)حکومت اور بی جے پی حکومت مرکزی حکومت’’کوروواورپانڈو‘‘کی طرح ایک ’’مذہبی جنگ‘‘لڑ رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ چیلنج بھی دیا کہ وہ دہلی کی ترقی میں روڑے ڈال کر دکھائیں۔دہلی پولیس کی طرف سے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی گرفتاری سے بھڑکے کجریوال نے مودی پر برستے ہوئے کہا کہ انہوں نے سی بی آئی اور نافذ کرنے والے ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسی تفتیشی ایجنسیوں کو 'اپ'ودھایکو کے پیچھے لگا دیا ہے۔وکاس پوری اور میراباغ کے درمیان اتوار کو 3.40کلومیٹر طویل ایلویٹیڈ کوریڈور کا افتتاح کرنے کے بعد کیجریوال نے کہاکہ وہ(مودی)اپنی ہار ہضم نہیں کرپا رہے ہیں۔انہوں نے ہمارے پیچھے ساری ایجنسیاں لگا رکھی ہیں لیکن کرپشن کا ایک بھی معاملہ تلاش نہیں پا رہے ہیں۔اس کوروو اور پانڈو کے درمیان مذہب جنگ کی طرح ہے۔آپ کے سربراہ نے وزیر اعظم کو خبردار کیا کہ اگر وہ اسکرو لگانا بند نہیں کرتے ہیں تو بی جے پی کا پنجاب، گوا اور گجرات میں وہی حال ہوگا جو دہلی میں ہوا،جہاں وہ تین ممبران اسمبلی تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نرپیندر مشرا ساری فائلوں کی نگرانی کرتے ہیں لیکن وہ بدعنوانی تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بی آرٹی کوریڈور کے معاملے میں بی جے پی نے یہاں تک الزام لگایا کہ میں نے15کروڑ روپے کا غبن کر لیا لیکن وہ اس بابت کچھ بھی ثابت نہیں کر سکی ہے۔میں نے مودی جی کو چیلنج کیا کہ وہ دہلی کی ترقی روک کر دکھائیں۔میں نریندر مودی کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہمارے وزیر تعلیم منیش سسودیا کی جانب سے کئے جا رہے اصلاحات کو روک کر دکھائیں۔کیجریوال نے گجرات میں مبینہ طور پر سنی ہوئی بات بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں تو سیاسی حریفوں کو جیل بھیجا جاتا ہے، لیکن بی جے پی حکومت گجرات میں تو ایسے لوگوں کو براہ راست ’’انکاؤنٹرمیں مار‘‘دیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سچ کے راستے پرہیں اورہم جیتیں گے۔بعدمیں کجریوال نے ایک ٹویٹ کرکے کہاکہ مرکز کی جانب سے اس منصوبے میں روڑے اٹکانے کی کوششوں کے باوجود ان کی حکومت نے فلائی اوورکی تعمیرمیں110کروڑ روپے بچائے ہیں۔