بنگلورو۔22جولائی(ایس او نیوز) گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر اپنے تین کمسن بچوں کے ساتھ خاتون کنویں میں کود گئی جس سے تینوں بچے فوت ہوگئے۔ یہ واقعہ بلگاوی ضلع کے رام درگہ تعلقہ ،ہولاکندا میں پیش آیا۔ متوفیوں کی شناخت کمسن رادھیکا ، سنجنااور رمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ 38 سالہ ماں شانتما وڈیر بچ گئی۔ بتایاجاتاہے کہ شوہر کے مظالم سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا تھا، اس خصوص میں کڑا کولا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، اور تحقیقات جاری ہیں۔