ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ودیابھارتی اسکول میں دنکر دیسائی کی نظموں پر مبنی کتاب کا اجراء

بھٹکل: ودیابھارتی اسکول میں دنکر دیسائی کی نظموں پر مبنی کتاب کا اجراء

Thu, 11 Aug 2016 15:46:07  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل11/اگست (ایس او نیوز)بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ودیابھارتی اسکول میں ہائی اسکول کے طلباء کے ہاتھ سے لکھی گئی معروف کنڑا مصنف دنکر دیسائی کی نظموں پرمشتمل کتاب کا اجرا ء عمل میں آیا۔

اس تقریب کا افتتاح بھٹکل تعلقہ ساہتیہ پریشد کے صدر گنگا دھر نائک نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دنکر دیسائی کی شخصیت اور ہمہ جہت صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں ایک بے مثال مصنف اور عوامی شاعر قرار دیا۔اور سیاسی، تعلیمی اورسماجی میدان میں ان کی بے لوث خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے  انگلش میڈیم کے طلباء کی طرف سے اپنی لکھاوٹ میں کنڑا شاعری کی کتاب ترتیب دینے پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔اور کنڑا کے فروغ کے لئے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر ہیڈماسٹر اور اساتذہ کی ستائش کی۔

اس موقع پر ہندی ٹیچر سویتا راؤ کی نگرانی میں طلباء کی طر ف سے اکٹھا کی گئی ہندی نظموں کی کتاب کا اجراء بھی عمل میں آیا۔بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی نے جلسے کی صدارت کی۔اسکول کی طالبہ روپیکا الویکر نے دنکر دیسائی کی زندگی اور خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک اور طالبہ پوجا نائک نے دنکر دیسائی کی نظمیں پیش کیں اور ان کا مطلب سمجھایا۔دیوکی پربھو اور ساتھیوں نے پرارتھنا پیش کی۔ٹیچرشاردا نائک نے پروگرام کی نظامت کی جبکہ سویتا راؤ نے شکریہ ادا کیا۔
 


Share: