ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک سو جہادی روزانہ شام پہنچ رہے ہیں :فرانسیسی خفیہ ادارہ

ایک سو جہادی روزانہ شام پہنچ رہے ہیں :فرانسیسی خفیہ ادارہ

Thu, 21 Jul 2016 15:10:03  SO Admin   S.O. News Service

پیرس21جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانس کی فوج کے خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ ترکی کی سرحد عبور کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک سو جہادی شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام پہنچ کر یہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی صفوں میں شامل ہوتے ہیں۔فرانس کے وزیر خارجہ نے اِس صورت حال کو آج سے واشنگٹن میں شروع ہونے والی دو روز بین الاقوامی مینٹگ میں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فرانسیسی ملٹری انٹیلیجنس رپورٹ اخبار لِیفگارو نے شائع کی ہے۔


Share: