ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کے ہیبری میں اینکاونٹر :  اینٹی نکسل فورس کی کارروائی میں مارا گیا وکرم گوڈا  

اڈپی کے ہیبری میں اینکاونٹر :  اینٹی نکسل فورس کی کارروائی میں مارا گیا وکرم گوڈا  

Tue, 19 Nov 2024 13:22:48  SO Admin   S.O. News Service

اڈپی،  19 / نومبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے ہیبری تعلقہ میں کبینالے نامی علاقے میں اینٹی نکسل فورس نے اینکاونٹر کرتے ہوئے اہم نکسل لیڈر وکرم گوڈا کو مار گرایا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 13 سال کے عرصے بعد اڈپی ضلع میں نکسلی اینکاونٹر کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس سے قبل ضلع ایڈو گاوں میں 13 سال نکسلیوں کے ساتھ اینٹی نکسل فورس کا ٹکراو اور اینکاونٹر ہوا تھا ۔
    
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نکسلی سرگرمیوں کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے نکسل مخالف فورس (اے این ایف) نے جنگلوں میں تلاشی مہم شروع کی تھی ، اس دوران اے این ایف کو نکسلیوں کا ایک گروپ دکھائی دیا ۔ نکسلیوں نے اے این ایف ٹیم پر گولیاں چلائیں تو اے این ایف نے جوابی فائرنگ کی جس میں نکسلیوں کا لیڈر وکرم گوڈا مارا گیا ، جبکہ دیگر نکسلیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سب گھنے جنگل میں فرار ہوگئے ۔ جن کی تلاش سرگرمی کے ساتھ جاری ہے ۔
    
کبینالے کا رہنے والا وکرم گوڈا نکسلیوں کی نیتراوتی یونٹ کا کمانڈر تھا ۔ نکسلی سرگرمیوں میں اس کی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے ایک کلیدی نشانہ بن گیا تھا ۔ 


Share: