ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروند کیجریوال پر حملے کا الزام: وزیر اعلیٰ آتشی کی تصویر جاری، اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

اروند کیجریوال پر حملے کا الزام: وزیر اعلیٰ آتشی کی تصویر جاری، اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

Sat, 26 Oct 2024 11:02:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے اس شخص کی تصویر جاری کی ہے، جس نے عآپ کے کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ اس شخص کا نام روہت سہراوت ہے، اور اس کے نام کے ساتھ بی جے پی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ آتشی نے لکھا، "آج اروند کیجریوال پر حملہ کرنے والا بی جے پی کا غنڈہ ہے۔" اس بیان کے بعد سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے، اور اکھلیش یادو نے بھی اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے حملہ کو لے کر بی جے پی کو گھیر کر نشانہ بنایا۔ اس دوران اتر  پردیش  کے سابق وزیر اعلی ٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا، " اروند کیجریوال پر دہلی میں پد یاترا کے دوران حملے کی خبریں قابل مذمت اور تشویشناک بھی ہیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہو گا۔ سب جانتے ہیں کہ کس کی سیاست تشدد ہےاور ہندوستانی سیاست میں نفرت  اور پرتشدد ہونا شکست کی علامت ہے۔"

دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا، "اگر عوام سوال پوچھتے ہیں تو کیجریوال کیوں پریشان ہیں؟ آج وکاسپوری میں مقامی لوگ ضمانت پر جیل سے باہر کیجریوال سے گندے پانی کی شکایت کر رہے تھے۔ وہ ان سے گندا پانی پینے کو کہہ رہے تھے۔ اس کی وجہ سے کیجریوال حیران ہے...جب عوام آپ سے سوال پوچھ رہی ہے، آپ اسے بی جے پی کا حملہ کہہ رہے ہیں، آپ نے سڑکوں، بجلی اور پانی کے نام پر دہلی کو دھوکہ دیا ہے۔"

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ جب کجریوال دہلی کے وکاس پوری علاقے میں پد یاترا پر تھے تو ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ  آتشی نے کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کو ہرا نہیں سکتی اس لیے انہیں مارنا چاہتی ہے۔


Share: