واشنگٹن22جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیردفاع جیمس میٹِس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہے۔ انہوں نیکہا کہ ابھی تک ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ البغدادی مشرقی شامی شہر دیرالزور میں ہلاک ہو چکا ہے۔ تاہم یہ بات نہیں بتائی گئی ہے کہ البغدادی کب اور کیسے مارا گیا۔ اس سے قبل روسی حکام کی جانب سے البغدادی کی ہلاکت کے دعوے سامنے آچکے ہیں۔