ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی: رشبھ پنت، ر شریاس ایئر اور دیگر اسٹارز پر پیسوں کی برسات، 100 کروڑ کا نیا ریکارڈ

آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی: رشبھ پنت، ر شریاس ایئر اور دیگر اسٹارز پر پیسوں کی برسات، 100 کروڑ کا نیا ریکارڈ

Mon, 25 Nov 2024 11:32:16  SO Admin   S.O. News Service

جدہ، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سعودی عرب کے جدہ میں جاری آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں فرنچائزز نے بڑے کھلاڑیوں پر دل کھول کر خرچ کیا ہے، جہاں صرف 5 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور شریاس ایئر نے نیلامی میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، دونوں کھلاڑی سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا، جبکہ شریاس ایئر کو پنجاب کنگس نے 26.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ پنت، جو گزشتہ سال دہلی کیپیٹلس کے لیے کھیل رہے تھے، اس بار ریلیز کیے جانے کے بعد نیلامی کے سب سے بڑے ستارے بن گئے۔ ان کا بیس پرائس صرف 2 کروڑ روپے تھا، لیکن ان کی شاندار کارکردگی اور کپتانی کی صلاحیتوں نے ان کی قیمت آسمان تک پہنچا دی۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس انہیں اپنی ٹیم کا نیا کپتان بھی بنا سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے پچھلے سیزن کے کپتان کے ایل راہل کو ریلیز کر دیا ہے۔

شریاس ایئر پچھلے سال کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان تھے، ان کی کپتانی میں کولکاتا نے پچھلے سال آئی پی ایل کا فائنل بھی جیتا تھا۔ حالانکہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ایئر کو ریلیز کر دیا تھا۔ ایئر بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ہی ایک بہترین کپتان بھی ہیں۔ ان کا بیس پرائز 2 کروڑ روپے تھا۔ ممکن ہے کہ پنجاب کنگس ان کو کپتان بنا سکتی ہے۔ پنجاب کنگس نے ایئر کے ساتھ ساتھ چہل اور ارشدیپ کو بھی خریدا ہے۔ ان دونوں کا بیس پرائس بھی 2 کروڑ تھا، پنجاب کنگس نے ارشدیپ اور چہل کو 18-18 کروڑ روپے میں خریدا۔

اب تک کے میگا نیلامی میں جن کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش ہوئی۔ ان میں 4 ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کو بھی اچھی قیمت ملی۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوش بٹلر کو گجرات ٹائٹنس نے 15.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ بٹلر کا بیس پرائز بھی 2 کروڑ تھا، بٹلر اس سے پہلے راجستھان رائلس کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں۔ اس بار ان کو راجستھان نے ریلیز کر دیا تھا۔ میگا نیلامی کی پیسوں کی بارش میں صرف 5 کھلاڑیوں پر ہی فرنچائزز نے 100 کروڑ روپے خرچ دیئے۔ 1-رشبھ پنت 27 کروڑ 2- شریاس ایئر 26.75 کروڑ 3- ارشدیپ سنگھ 18 کروڑ 4- یوجویندر چہل 18 کروڑ 5- جوش بٹلر 15.75 کروڑ۔


Share: