کمٹہ، 2 ستمبر (ایس او نیوز): کمٹہ میں کنٹینر لاری اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آئے تصادم میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کمٹہ کے ایل آئی سی دفتر کے قریب پیش آیا۔
متوفی کی شناخت 45 سالہ وویک شٹی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر لاری اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے کی زوردار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں وویک شٹی کو شدید چوٹیں آئیں اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں کمٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔