ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: اے ایس پی کا چارج لینے کے 24 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی ریت کی 6 لاریاں ضبط

بھٹکل: اے ایس پی کا چارج لینے کے 24 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی ریت کی 6 لاریاں ضبط

Thu, 03 Sep 2026 00:27:19    S O News
بھٹکل: اے ایس پی کا چارج لینے کے 24 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی ریت کی 6 لاریاں ضبط

بھٹکل، 2 ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل سب ڈویژن کے نئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) رانو گپتا (آئی پی ایس) نے عہدہ سنبھالنے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی ریت کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ٹپر لاریوں کو ضبط کر لیا اور چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کی رات 11 بجے سے 2 ستمبر کی صبح 3 بجے تک اے ایس پی رانو گپتا کی قیادت میں منکی اور مرڈیشور پولیس تھانوں کی حدود میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

منکی پولیس تھانہ حدود میں غیر قانونی ریت لے جانے والی تین ٹپر لاریاں ضبط کی گئیں، جبکہ مرڈیشور پولیس تھانہ حدود میں بھی تین ٹپر لاریاں ضبط کی گئیں۔

کارروائی کے دوران ہریش، اجیت، آنند، پرکاش، ماروتی اور نذیر کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے منکی اور مرڈیشور پولیس تھانوں میں غیر قانونی ریت کی نقل و حمل کے الزام میں مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Click here for report in English 


Share: