
بھٹکل 3 اکتوبر (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے شیرالی میں کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلنے والا 38 سالہ شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔ لاپتہ شخص کی شناخت بندر روڈ کوکتی، بھٹکل کے رہائشی اور فی الحال شیرالی کے ایم جی پارٹ کے قریب کرایے کے مکان میں مقیم اپّاجی گنپتی گناچاری (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولس کے مطابق اپّاجی 20 جولائی کو صبح تقریباً 8:30 بجے کام پر جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلے تھے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں لوٹے۔ رشتہ داروں اور جاننے والوں کے گھروں میں تلاش کے باوجود کوئی اطلاع نہ ملنے پر بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں ان کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی ہے۔
پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپّاجی کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے پر بھٹکل دیہی پولس تھانہ -227333، یا پولس انسپکٹر 9480805252 یا 122/100 پر اطلاع دیں۔