ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / افریقی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے:جے شنکر

افریقی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے:جے شنکر

Tue, 31 May 2016 12:46:47    SO News/INS India

نئی دہلی30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی شہریوں پر مسلسل ہو رہے حملوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے یقین دہانی کرائی کہ کمیونٹی کی حفاظت کویقینی بنایا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وہیں اس کے رد عمل میں ایک کیب ڈرائیور کی افریقی شہریوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پٹائی کی۔جے شنکر نے افریقی طالب علموں کے گروپ سے ملاقات کی جنہوں نے کئی مسائل پر اپنی تشویش ظاہر کی جس میں کانگو کے شہری ماسودا کیٹادا اولیور کے قتل اور کمیونٹی کے خلاف حملے کے معاملات شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہ خارجہ سکریٹری نے طالب علموں سے کہاکہ افریقی طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔افریقی طالب علموں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل میں ویزا کے مسائل، رہائش ملنے میں پیش آنے والے مسائل اور پولیس فورس کو حساس بنانا شامل ہے۔جے شنکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان ان خدشات کو سمجھتا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری(مغربی افریقہ)بیریندر یادو نے ماسودا کیٹادا اولیور کے لواحقین کی ہوائی اڈے پرملاقات کی اور یقین دلایاکہ حکومت معاملے میں فوری سماعت کو یقینی بنائے گی اور جرم میں ملوث تمام لوگوں پر استغاثہ چلے گا۔سوروپ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے خاندان سے کہا کہ اولیور کی لاش کو وہاں بھیجنے میں آنے والے تمام اخراجات وہ برداشت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے ارکان نے تعاون کے لئے ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا،بعد میں کانگو کے سفیر کے ساتھ خاندان نے یادو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔بہر حال افریقی لوگوں کے ایک گروپ نے جنوبی دہلی کے راج پور کھرد میں ایک کیب ڈرائیور کی پٹائی کی۔اس علاقے میں افریقی شہریوں پر گزشتہ ہفتے الگ الگ معاملات میں چار حملے ہوئے تھے۔


Share: