شیموگہ 17 / دسمبر (ایس او نیوز) شیموگہ کے ساگر تعلقہ میں موجود مشہور آبشار 'جوگ فالس' کے اطراف میں تعمیر اور مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے یکم جنوری سے 15 مارچ 2025 تک اس مقام کا سیاحوں کے لئے بند رہے گا ۔
بتایا جاتا ہے کہ مین گیٹ کی تعمیر اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے منصوبے عمل ہو رہا ہے ۔ اس کے پیش نظر یہاں سیاحت کے لئے آنے والوں پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ وہاں پر جو تعمیراتی کام چل رہااس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔
شیموگہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، جوگ منیجمنٹ اتھاریٹی اور اس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ان کے ساتھ تعاون کریں ۔ کسی بھی قسم کی جانکاری کے لئے 08182-251444 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔