ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں سیاحوں کی بس الٹ گئی - 6 مسافر شدید زخمی

ہوناور میں سیاحوں کی بس الٹ گئی - 6 مسافر شدید زخمی

Sat, 28 Dec 2024 13:19:42  Office Staff   S.O. News Service
ہوناور میں سیاحوں کی بس الٹ گئی - 6 مسافر شدید زخمی

ہوناور ،28 / دسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے بالیگٰدے کراس پر سیاحوں سے بھری ہوئی ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں 108 ایمبولینس اور پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ہوناور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ جن مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں انہیں بہتر علاج کے لئے منی پال اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے وقت بس میں 20 سیاح موجود تھے جو بینگلورو سے گوکرن کی طرف جا رہے تھے ۔ 
    
ہوناور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ۔ تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: