ساگر 29/ڈسمبر (ایس او نیوز) کار اور پرائیویٹ بس کے درمیان ہوئی خوفناک ٹکر میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگی جن کی شناخت اکشے اور شرن کے طور پر ہوئی ہے، جو دوڈا بلّاپور کے رہائشی تھے اور سیاحتی مقصد سے شیموگہ آئے تھے۔حادثہ شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کے آنندپور علاقے میں اتوار 29 دسمبر کی صبح پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایرٹیگا کار، جو شموگہ کے راستے ہونّاور جا رہی تھی، مخالف سمت سے آرہی نجی بس سے ٹکراگئی۔ بس ساگر سے شموگہ جارہی تھی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے فوراً بعد، آنندپور پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔