Wed, 08 Feb 2017 11:50:12SO Admin
شام میں جنگ بندی کے ضامن ایران، روس اور ترکی پر مشتمل اہم اجلاس کل قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوا۔ جس میں فریقین نے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پرغور کیا۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:46:17SO Admin
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شام کی ایک جیل میں خفیہ طور پر 13 ہزار کے قریب لوگوں کو پھانسی دی گئی۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ پھانسی پانے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:42:41SO Admin
امریکہ کے محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کا دفاع کیا ہے اور ایک اپیل کورٹ سے استدعاکی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں اس پابندی کو بحال کر دے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:40:11SO Admin
لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے اسے اعتراض کی روشنی میں ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:37:31SO Admin
روسی ایوان صدرپوٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تجزیے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ایران ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ٹرمپ نے فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں ایران کودنیامیں’’نمبر ایک دہشت گردریاست‘‘قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت سے مقامات پر اسلحہ اور مال بھیج رہا ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:34:51SO Admin
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ایران ان سے خوفزدہ ہو لیکن ایران کاجواب ’نہیں‘ میں ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:30:15SO Admin
ایک تازہ ٹی وی انٹرویو میں روسی صدرپوٹن کے بارے میں ایک سوال پر امریکی صدر ٹرمپ کے جواب نے میزبان کو حیران کر دیا۔ اس حوالے سے اب روس نے ایک متنازعہ جملے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے ’معافی‘ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:22:34SO Admin
تمل ناڈو میں وزیر اعلی کے عہدے کو لے کر مچی ہلچل کے درمیان اے ڈی ایم کے کے لیڈر پنرتی رام چندرن اور سینکوتے یان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کی ا ے آئی ڈی ایم کے پارٹی اجارہ داری چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جلدی بازی میں فیصلے لے رہی ہے
View more
Wed, 08 Feb 2017 11:15:22SO Admin
کانپور ٹرین حادثے کے ماسٹر مائنڈ شمس الہدی کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو انٹیلی جنس ایجنسیاں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کئی انکشافات ہو سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy