Wed, 29 Jun 2016 00:54:23SO Admin
شہر کے ودھان سودھا سے قریب بسویشورا سرکل سے ہبال تک اسٹیل سے تیار ہونے والے فلائی اوور کی تیاری کیلئے پانچ ایکڑ سرکاری ونجی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پہل کردی ہے۔ چار ایکڑ سرکاری اور 1.3 ایکڑ نجی زمین پر قبضہ کرکے اس فلائی اوور کی تیاری کی جائے گی۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:39:42SO Admin
کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کی طرف سے پروفیشنل کالجوں میں داخلوں کے سلسلے میں پرائیویٹ کالجوں کے ساتھ مفاہمت میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے آج سے پرائیویٹ کالجوں نے اپنے طور پر سیٹوں کی کونسلنگ کا سلسلہ کامیڈکے کے تحت شروع کردیا۔ سی ای ٹی رینک حاصل کرنے والے تین ہزار طلبا کو بھی اس کونسلنگ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:34:44SO Admin
وزیر اعلیٰ سدرامیانے آج مسلسل دوسرے دن بھی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزی کیٹیو افسران کے ساتھ مختلف اضلاع میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ہاسٹلوں میں وارڈنوں کی400 اسامیوں کو جلد از جلد پر کیاجائے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:26:35SO Admin
ریاستی کانگریس میں برگشتگی جہاں دن بدن دم توڑتی جارہی ہے ، اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش میں آج سابق وزیر قمر الاسلام اور اے بی مالکا ریڈی نے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشناسے ملاقات کی اور برگشتگی گروپ کی اگلی حکمت عملی پر تبادلہ¿ خیال کیا۔تاہم سابق وزیراعلیٰ نے ان دونوں کو سننے کے بعد صبر کی تلقین کرکے واپس لوٹا دیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:19:17SO Admin
ریاست کی حکمران کانگریس میں برگشتگی کا طوفان جہاں تھمتا نظر آرہاہے ،وہیں کلیدی اپوزیشن پارٹی بی جے پی میں برگشتگی کا ایک نیا طوفان اٹھ چکا ہے۔پارٹی کے وفاداروں کو نظر اندا ز کرتے ہوئے من مانے طریقے سے ضلعی صدور کی فہرست تیار کرنے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی جارہی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 16:52:13SO Admin
بھٹکل اور مینگلور سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درخت اُکھڑنے کی اطلاعات ملی ہیں وہیں مینگلور کے قریب سولیا میں چلتی لاری پر بھاری بھرکم درخت گرنے سے لاری ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہونے کا اندوہناک واقعہ بھی پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 16:13:17SO Admin
یہاں مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے کے ولچھیل نامی مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت وسنت کمار(87) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ پیر کو اُس وقت پیش آیا جب اس کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی ایک سرکاری بس سے پیچھے سے ٹکراگئی۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 14:02:41SO Admin
ٹریفک قوانین کی پامالی کے الزام میں آج شہر کی پولیس نے مختلف مقامات پر 400 سے زائد آٹو رکشا ضبط کرلئے۔شہر کے مغربی ڈویژن میں آنے والے اپار پیٹ ، میجسٹک ، بیاٹرائن پورہ ، چک پیٹ ، ماگڑی روڈ، وجئے نگر، کنگیری سمیت مختلف علاقوں میں آج ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی
View more
Tue, 28 Jun 2016 13:54:05SO Admin
وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے کابینہ میں ردوبدل کے مرحلے میں بعض وزراءکو برطرف کئے جانے کے بعد برگشتگی کا جو طوفان ریاستی کانگریس میں اٹھاتھا وہ بھلے ہی کمزور پڑ گیا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy