Sat, 30 Nov 2024 12:12:41SO Admin
کنداپور سے ہیجماڈی تک نیشنل ہائی وے 66 کا جو غیر اطمینان بخش تعمیراتی کام ہوا ہے اس کے خلاف نیشنل ہائی وے اویرنیس کمیٹی کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 12:00:10SO Admin
بھٹکل تعلقہ کے بستی کائکینی میں دو تین دن قبل انڈر پاس کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے فور لین منصوبے کا کام آگے بڑھانے میں جس رکاوٹ پیدا کی تھی بالکل اسی طرح اب موڈ بھٹکل کے علاقے عوام نے آئی آر بی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موڈ بھٹکل میں بھی انڈر پاس تعمیر کیے بغیر کسی بھی کی حالت میں کوئی تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کا انتباہ دیا ۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:26:11SO Admin
کانگریس رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کے روز جیند میں اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور اس دوران کہا کہ جولانا کو ترقی کے معاملے میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر جب 'لاپتہ رکن اسمبلی کی تلاش' کے عنوان سے وائرل پوسٹر کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا، ’’میں جولانا میں ہوں، زندہ ہوں اور کہیں گمشدہ نہیں ہوں۔ میں ہمیشہ اپنے لوگوں کے بیچ ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔ ایک مہینے میں کوئی گمشدہ
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:18:53SO Admin
اڈانی گروپ کے معاملے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ مسلسل جاری ہے۔ اب کانگریس نے آندھرا پردیش سے متعلق مودی حکومت کے سامنے تلخ حقائق پیش کیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ اڈانی گروپ کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انھوں نے کہا، ’’یہ حیران کن بات ہے کہ اڈانی گرین نے آندھرا پردی
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:12:43SO Admin
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے خلاف ضلعی عدالت سے کہا کہ وہ جاری مقدمہ کو اُس وقت تک آگے نہ بڑھائے اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرے جب تک کہ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ نہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اُترپردیش کی ریاستی حکومت کو بھی ہدایت دی کہ علاقے میں امن و سکون برقرار رکھے۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:02:44SO Admin
دہلی کے پرشانت وہار میں 28 نومبر کو ہوئے دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ جمعہ کے روز پورے علاقے میں سنّاٹا چھایا رہا، اور بیشتر دکانیں بند رہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کے قریب کچھ دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن دیگر دکانداروں نے بھی خوف کے باعث اپنی دکانیں نہیں کھولیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں جائے حادثہ پر متحرک نظر آئیں، تاہم علاقے کے رہائشی زیادہ تر اپنے گھروں تک محدود رہ
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:57:29SO Admin
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک اہم میٹنگ جمعہ کے روز دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کی۔ اس اجلاس میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر مایوسی نہ دکھانے کی اپیل کی اور پارٹی کو مضبوط ب
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:52:55SO Admin
کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے۔ پارٹی نے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ذاتی سماعت کی درخواست کی ہے اور ان بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:48:17SO Admin
مہاراشٹر کی شندے حکومت نے 28 نومبر کو ریاستی وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے فوراً جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ تاہم، حکومت نے اس معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حکم کسی انتظامی غلطی کی وجہ سے جاری ہوا تھا، جسے اب درست کر لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy