صنعاء30جنوری(ایس ونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے صوبے تعز میں جاری معرکوں میں مزید 15 باغی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ صوبے کے مشرقی اور مغربی محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں میں باغیوں کی ہلاکتوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر ان کا عسکری ساز و سامان بھی تباہ ہوا۔ عسکری قیادت کے مطابق سرکاری فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے المخا شہر کی تطہیر کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران مسلح ملیشیاؤں کے ان ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو شہر کی بعض عمارتوں میں چْھپے ہوئے ہیں۔المخا میں عسکری انجینئرنگ ٹیمیں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر کے اطراف میں سرکاری فوج کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حوثی کمانڈر ماہر الخولانی اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
دوسری جانب سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کے جنوب مشرق میں المکلکل ، المدیہین اور الشرف کے علاقوں کے اطراف باغی ملیشیاؤں کے حملوں کا ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں باغیوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔تعز کے مغرب میں اتحادی لڑاکا طیاروں نے جبلِ نار کے پہاڑی علاقے میں باغی ملیشیاؤں کی عسکری کمک کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب "اِب" صوبے میں عوامی مزاحمت کاروں کے میڈیا مرکز نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے القاعدہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 باغیوں کو ہلاک کر دیا جن میں حوثی کمانڈر ابو عب د شامل ہے۔ وہ اِب صوبے کے جنوب میں واقع ضلع دی السفال میں باغی ملیشیاؤں کا نگراں تھا۔