ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گستاخِ رسول آشوپریہارکے خلاف جمعیۃعلماء کاوزیر اعلیٰ سے کاروائی کا مطالبہ 

گستاخِ رسول آشوپریہارکے خلاف جمعیۃعلماء کاوزیر اعلیٰ سے کاروائی کا مطالبہ 

Wed, 01 Feb 2017 10:08:38  SO Admin   S.O. News Service

اورنگ آباد، 31؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آبادکی جانب سے آج اورنگ آبادمیں علاقائی کمشنر پرشوتم بھاپکر کے معرفت وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ گستاخِ رسولﷺ آشوپریہارکے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کا محضر پیش کیاگیا۔واضح رہے کہ یہ وفد حافظ شیرخان ضلع صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کی قیادت میں علاقائی کمشنر کے دفترگیا تھا ۔ اس وفد میں محمد طیب (رکن ورکنگ کمیٹی )محمدشعیب القاسمی(آرگنائزر جمعیۃ علماء) شیخ اویس عمر،(رکن )حافظ زبیر شاہ، فیاض خان،حافظ ابراہیم ،عبدالوحید،سید طلحہ،حافظ عامر،شیخ عادل، سعیدخان،شیخ سلیم،وقار خان شامل تھے۔ جس میں کہا گیا کہ پریہار جیسے لوگ ملک کے امن و امان کے لیے خطرہ ہے اوروہ مذہبی منافر ت پھیلا کرملک میں بد امنی کی فضا پیداکرناچاہتے ہیں ،لہذاان پر سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے اسے فوری گرفتارکیاجائے۔ملک میں آئیے دن اسلام اورمسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ، مسلمانوں کے صبر کاامتحان لیاجارہا ہے۔ اگر بر وقت ایسے ملک و سماج دشمن عناصرپرکاروائی نہیں کی گئی تو یہ ملک کے امن کے لیے اچھا نہیں ہوگا ۔ ہم وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے مطالبہ کرتے ہیں پریہارکوفوراََگرفتار کرکے اس پر کاروائی کی جائے۔اگر اس پر کاروائی نہیں کی گئی تو جمعیۃ علماء جمہوری طرز پر پورے مہاراشٹر میں احتجاج کرے گی۔ اس طرح کی اطلاع جمعیۃکے پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ۔ 


Share: