ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کمٹہ میں رسوئی گیس سلنڈرپھٹنے سے بھاری نقصان

کمٹہ میں رسوئی گیس سلنڈرپھٹنے سے بھاری نقصان

Sun, 15 Jan 2017 18:11:11  SO Admin   S.O. News Service

کمٹہ 15؍جنوری (ایس او نیوز)رسوئی گھر میں موجود گیس سلنڈر کو آگ لگنے سے دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے بہت زیادہ مالی نقصان ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
یہ حادثہ دونڈکولی گرام کے نارائن گنپتی امبیگا کے گھر میں پیش آیا ہے جس میں گھر کی تمام الیکٹریکل اشیاء جل کر تباہ ہوگئیں، لیکن خوش قسمتی سے گھر کے افراد میں سے کسی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔سلنڈر کو جب باہر سے آگ لگی ہے تو اس وقت آدھا خالی تھا۔نارائن کے باے میں پتہ چلا ہے کہ وہ گوا میں ماہی گیری کا پیشہ کرتا ہے۔اور حادثے کے کچھ وقفے کے بعد ہی وہ گھر پہنچا ہے۔
حادثے کے وقت نارائن کی بیوی شیاملاگھر سے باہر آنگن صاف کرنے میں مصروف تھی جس کی وجہ سے کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں ہوا۔کہا جاتا ہے کہ سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد گھر میں جو آگ لگی وہ اتنی شدید تھی کہ اندر موجود فریج، گرائنڈر، لوہے کی الماری اور اس کے اندر رکھی ہوئی اور کپڑے وغیرہ سب جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔گھر دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریوینیو محمکہ سے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔


Share: