ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قطر،سوڈان اور ترکی پر لیبیا میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام

قطر،سوڈان اور ترکی پر لیبیا میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام

Thu, 29 Jun 2017 22:29:32  SO Admin   S.O. News Service

طرابلس،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے قطر، سوڈان اور ترکی پر جنگ زدہ ملک میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ممالک لیبیا میں دہشت گردی کا اتحاد ثلاثہ ہیں۔

احمد المسماری نے بنغازی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری لیبی فوج کی جنگ اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے ہی نہیں ہے بلکہ کثیر قومی دہشت گردوں سے بھی ہے۔لیبی ترجمان نے کہا کہ بن غازی اور لیبیا بھر میں دہشت گردی کے بنیادی حامی اور مدد گار تین ممالک ہی ہیں اور وہ قطر،سوڈان اور ترکی ہیں۔انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی کے انٹیلی جنس ڈویژن نے لیبیا میں الجزیرہ کے نمائندے اور ملک میں دہشت گرد لیڈروں کے درمیان فون کالز اور پیغامات کے تبادلے کا سراغ لگایا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: اس بات کے بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ 2017ء میں لیبیا میں قطر کے متعدد طیارے باقاعدگی سے دہشت گرد گروپوں کی مدد ومعاونت کے لیے اترتے رہے ہیں۔نیوز کانفرنس کے دوران المسماری نے الجزیرہ کے نمائندے اور بن غازی میں جنگی کارروائیوں کو منظم کرنے والے ایک دہشت گرد گروہ کے لیڈر کے درمیان گفتگو کی ایک صوتی ریکارڈنگ بھی چلائی۔یہ گروپ بن غازی میں مسلح افواج کے خلاف لڑتا رہا ہے اور اس کو فوجی سازوسامان قطر کی جانب سے مہیا ہورہا تھا


Share: