ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / غبارے سے بندھا ملا 5ہزار کا پاکستانی نوٹ

غبارے سے بندھا ملا 5ہزار کا پاکستانی نوٹ

Mon, 30 Jan 2017 11:00:55  SO Admin   S.O. News Service

ہریانہ،29؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے سرسا ضلع کے گاؤں چھتریاں میں ایک کھیت سے ایک غبارہ اور 5000روپے کا پاکستانی نوٹ ملنے سے گاؤں والے حواس باختہ ہو گئے۔گاؤں والوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی،جس کے بعد پولیس نے نوٹ اور غبارے کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ، جو نوٹ پولیس کو ملا ہے اس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان لکھا ہوا ہے ساتھ ہی اس پر جناح کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔پولیس فی الحال اس کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر یہ بیلون کہاں سے آیا ہے اور اس پر بندھا ہوا نوٹ حقیقی ہے یا جعلی ۔اس نوٹ کو جانچ کے لیے فارنسک لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔فارنسک لیب کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ یہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔غورطلب ہے کہ اس غبارے کو لے کر علاقہ میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔تھانہ انچارج یادودر سنگھ نے بتایا کہ یہ غبارہ گلابی رنگ کا تھا، جس میں پانچ ہزار کا ایک نوٹ بندھا ہوا تھا۔نوٹ پر پاکستانی بینک کا نام درج ہے، ہم نوٹ کو جانچ کے لیے مدھوبن بھیجیں گے۔


Share: