ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عتیق احمداورانصاری برادران کو ٹکٹ نہیں دے گی سماجوادی پارٹی، امیٹھی سے لڑیں گے پرجاپتی

عتیق احمداورانصاری برادران کو ٹکٹ نہیں دے گی سماجوادی پارٹی، امیٹھی سے لڑیں گے پرجاپتی

Thu, 19 Jan 2017 11:54:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی18جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادوکووالدملائم سنگھ نے اب38افراد کی فہرست سونپی ہے، جس کے بعد ٹکٹوں کو لے کرپارٹی میں ماتھاپیچی پھر شروع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، اکھلیش ان میں سے کچھ لوگوں کا ٹکٹ کاٹ کر باقی زیادہ ترلوگوں کو الیکشن میں اترانے پر راضی ہیں۔ایس پی نائب صدر کرمی نندا نے کہا ہے کہ ارپنا یادو، اوم پرکاش، نارد رائے کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ لیکن عتیق احمد اور انصاری برادران کا ٹکٹ کٹ سکتاہے۔شیو پال یادو پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔نندا نے صاف کیا کہ گایتری پرجاپتی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی کانگریس کیلئے رائے بریلی اور امیٹھی میں کوئی نشست چھوڑنے کے موڈمیں نہیں ہے۔ملائم سنگھ نے جو فہرست دی تھی، اس میں شیو پال یادو کی جگہ ان کے بیٹے آدتیہ یادو کا نام تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خود شیو پال یادو نے ملائم سے مل کر اکھلیش کے ساتھ کام کرنے کی ہچکچاہٹ ظاہرکی تھی۔اس کے بعد ملائم نے شیو پال کے بیٹے آدتیہ یادو کا نام دے دیا۔تاہم بعد میں اکھلیش یادو کی طرف سے کہاگیاکہ آدتیہ کا جیتنا پکا نہیں ہے اور شیو پال کو ہی جسونت نگر کی اہم سیٹ پر لڑناچاہئے۔اس کے بعد پھر ملائم نے شیو پال یادوکو بلا کر یہ بات بتائی اور ذرائع کی مانیں تو وہ تقریباََمان گئے ہیں۔وہیں شاداب فاطمہ کو غازی پور سے اور نارد رائے کوبلیاصدر سے ٹکٹ مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ ملائم سنگھ کی طرف سے نام دیئے جانے کے بعد اوم پرکاش سنگھ کو بھی ٹکٹ ملناطے ماناجا رہاہے۔تاہم امبیکا چودھری کا نام ملائم کی لسٹ میں نہیں ہے اور ایسے میں ان کو ٹکٹ مل پانامشکل ہے۔چودھری بلیا سے رکن اسمبلی ہیں، اگرچہ اکھلیش ان کی جگہ کسی اورکو یہاں سے لڑانا چاہتے ہیں۔


Share: