ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک حادثہ میں 17اسکولی طلبہ زخمی

سڑک حادثہ میں 17اسکولی طلبہ زخمی

Fri, 15 Jul 2016 20:41:13  SO Admin   S.O. News Service

علی پوردوار،15جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع کے مداری ہاٹ میں ایک پک اپ وین سے اسکول بس میں ٹکر لگنے کی وجہ سے 17طالب علم زخمی ہو گئے ہیں جس میںسے 10کی حالت نازک ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آج صبح ایک وین نے ایک مقامی اعلی ثانوی نجی اسکول کی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی،اس میں دس طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔انہیں علی پور دوار ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پک اپ وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔


Share: