نئی دہلی22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ماکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے جگدل پور سے بھونیشور جا رہی ہیراکھڈ ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے پر ریلوے کی وزارت کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے مسافروں وک بنیادی تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام رہا ہے۔سی پی ایم پولٹ بیورونے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ملک میں تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد ریل حادثات ہو رہے ہیں لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت میں اعلیٰ عہدوں پربیٹھے افراد جن میں وزیر ریل سریش پربھو بھی شامل ہیں کوئی بھی اس صورتحال کیلئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کانپور میں ہوئے ریل حادثہ جس میں 150افراد کی موت ہوئی تھی اس بات کا اندازہ لگایا گیا تھا کہ وزارت بہتر حفاظت کرنے کے اقدامات اٹھائے تاکہ ریل حادثات نہیں ہوں لیکن توجہ دلائے جانے کے باوجود ریل حادثات تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد ہو رہے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے۔