نئی دہلی، 29؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پنجاب میں کانگریس کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار اور پارٹی صدر امریندر سنگھ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو ڈرپوک قرار دیا ہے۔وہیں کیجریوال نے بھی جوابی حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی نے آپ سے ڈر کر اتوار کی ریلی ملتوی کر دی۔دراصل امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ کیجریوال ڈرپوک آدمی ہیں، حالانکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کیجریوال کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔امریندر سنگھ نے کہا کہ میں انہیں لے کر تھوڑا محتاط ہوں۔2014کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے ہم انہیں ہلکے میں نہیں لے سکتے۔وہیں امریندر سنگھ نے اکالی دل پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان کا زوال شروع ہو گیا ہے، اکالی دل بدانتظامی، بدعنوانی ، کاروبار کے نقصان اور کسانوں کی خودکشی کے ذمہ دار ہیں۔پرکاش سنگھ بادل پر کیپٹن نے کہا کہ بادل چیزوں کو سمجھنے کے لیے بہت بوڑھے ہیں اور سنگت درشن میں مصروف ہیں، وہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔پنجاب میں منشیات کے جال پر امریندر نے کہاکہ میں نے چارہفتوں میں اسے ختم کرنا چاہتا ہوں۔ہم جانتے ہیں کہ یہ کون کر رہا ہے۔سوال صرف اس کے لیے حکومت کی قوت ارادی کا ہے۔انتخابات میں شکست کے سوال پر کیپٹن نے کہا کہ میں وہ الیکشن کبھی لڑتا ہی نہیں ہوں جس میری جیت نہ ہو۔وہیں اس کے جواب میں اروند کیجریوال نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی نے پنجاب میں آج کی ریلی کیوں ملتوی کر دی؟ جب انتخابات میں صرف چار دن رہ گئے ہیں۔کیا ریلیوں میں خراب کارکردگی کی وجہ سے یہ کانگریس نے ہار مان لی ہے؟