سچن پائلٹ نے ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پرمودی سرکارکو لیانشانہ پر
جے پور17جنوری(ایس اونیوز/آئی ایس انڈیا)کانگریس کے ریاستی صدرسچن پائلٹ نے مسلسل بڑھ رہی مہنگائی کولے کربی جے پی حکومت کونشانہ پرلیاہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔کانگریس ریاستی پائلٹ نے کہا کہ موجودہ دورمیں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.39فیصدہو گئی ہے۔اس کیلئے بی جے پی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیاں ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے حکومت میں آنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی سطح پر کم ہونے کے باوجود متعدد بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایکسائز ڈیوٹی اور ویٹ بھی لگا کر اسے اورمہنگاکردیا۔گذشتہ نومبر کے مہینے میں بی جے پی حکومت نے نوٹ بندی نافذ کرکے پورے ملک میں اقتصادی عدم استحکام پیدا کر دیا ہے، جسے سرجیکل اسٹرائیک کے برابر قرار دے کر عوام پر اقتصادی دہشت گردی مسلط دی گئی ہے۔اس دوران گذشتہ دو ماہ میں چار بار تیل کی اشیاء کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جب پیٹرولیم کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تب ٹرانسپورٹیشن مہنگا ہوجاتاہے جس سے اشیاء کی قیمتیں خود کار طریقے سے بڑھ جاتی ہیں۔اسی طرح توانائی کے شعبے میں شرح اضافہ سے بھی پیداوار مہنگا ہونے کے ساتھ ہی عام صارفین پر غیر ضروری اقتصادی بوجھ آتاہے۔بی جے پی حکومت نے بجلی و ڈیزل-پیٹرول کی قیمتوں کو بار بار بڑھا عوام کی خریداری کی طاقت کو بری طرح متاثرکیاہے۔