نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج آدھی رات سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کو لے کر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سے انسپکٹر راج کی واپسی ہوگی۔حکومت پر شدید نشانہ لگاتے ہوئے ممتا نے کہا کہ جی ایس ٹی آنے سے چھوٹے کاروباریوں کو ہراساں ہوناہوگا۔ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ14اگست، 1947کی آدھی رات کو ہندوستان نے آزادی حاصل کی،اب 30جون 2017کو آزادی اور جمہوریت سنگین خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی تیکھی ناقد رہیں ممتا نے کہا کہ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ جی ایس ٹی نظام میں نسبتا سخت قانون ہے جو تاجروں کو، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباریوں کا بڑا ہراساں کر سکتا ہے۔انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر لکھا، کہ انسپکٹر راج کی واپسی۔