بنگلور،29؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بھینسا دوڑ’ کمبالا‘سے پابندی ہٹائے جانے کے مطالبہ کو لے کر زورپکڑ رہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان کرناٹک کی کابینہ نے جانوروں پر تشدد مخالف قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس روایتی کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کا راستہ ہموار ہو سکے۔ریاست کے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ٹی بی جے چند ر نے کہاکہ کابینہ نے 6 ؍فروری سے 10؍فروری تک مجوزہ اسمبلی کے اجلاسوں میں بل کے مسودہ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں کمبالا اور بیل گاڑی کی دوڑ کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ بیل گاڑی کی دوڑ شمالی کرناٹک اور کمبالا اڈوپی اور جنوبی کرناٹک کا روایتی کھیل رہا ہے۔