ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انکاؤنٹر میں ا ین ایس سی این کے 2کیڈر ڈھیر، دو جوان ہلاک

انکاؤنٹر میں ا ین ایس سی این کے 2کیڈر ڈھیر، دو جوان ہلاک

Mon, 23 Jan 2017 12:44:02  SO Admin   S.O. News Service

تنسکھیا22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسام رائفل پر اتوار کو گھات لگا کرکیے گئے دہشت گردانہ حملے میں دو نوجوا ن ہلاک ہو گئے جبکہ ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔وہیں فوج، نیم فورس اور آسام پولیس کی مشترکہ کارروائی میں دن بھر چلے تصادم میں ناگالینڈ کی کالعدم تنظیم این ایس سی این کے دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی ہے۔سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے ایک9ایم ایم کی پستول، ایک ایم -16 رائفل، زندہ کارتوس کے ساتھ ساتھ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کی ہے۔اوپری آسام کے تنسکیا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جادو نور دیو مہنت نے ہندستھان خبر کو بتایا کہ ضلع کے جاگن تھانہ علاقے میں آسام-اروناچل سرحد کے قریب صبح 8.30بجے کے ارد گردشمال مشرقی کے دہشت گرد تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم کور کوم نے جاگن-جیرام پور ہائی وے پر بارابست علاقے میں تعینات13ویں آسام رائفل کے جوانوں پر گھات لگاکرحملہ کیا۔دہشت گردوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس کے بعددستی بم سے حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند گولیاں برسائیں۔اس حملے میں آسام رائفل کے دوجوان شہیدہوگئے۔مہنت نے بتایاکہ شہید دونوں جوان گائیڈ تھے۔جوابی کارروائی میں این ایس سی این کے دوکیڈروں کو بھی مار گرایاگیاہے۔قابلِ ذکر ہے کہ کور-ڈاٹ کام میں این ایس سی این (کے)الفا کے ساتھ ساتھ دیگر کئی دہشت گردانہ تنظیمیں شامل ہیں۔حملے کے بعدپورے علاقے کو فوج، نیم فورس اور پولیس نے گھیر کر زمین اور آسمان میں ہیلی کاپٹر سے ایک ساتھ دن بھر مہم چلائی۔


Share: