ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انتخابات سے ایک ریاست کی نہیں، پورے ملک کی قسمت بدلتی ہے : مودی

انتخابات سے ایک ریاست کی نہیں، پورے ملک کی قسمت بدلتی ہے : مودی

Mon, 30 Jan 2017 11:39:33  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ،29؍جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )نریندر مودی نے اتوار کو بھٹنڈا کے کوٹک پورہ میں ریلی کی۔ان کے ساتھ ہی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل اور بی جے پی لیڈر بھی تھے۔مودی نے کہا انتخابات سے ایک ریاست کی قسمت نہیں بلکہ پورے ملک کی قسمت بدلتی ہے۔پی ایم نے بغیر نام لیے اروند کیجریوال پر بھی طنز کسا۔مودی نے کہا کہ جو لوگ دہلی سے جس راستے سے آئے ہیں ان کو اسی رستے سے واپس جانا پڑے گا۔پہلے دہلی کی عوام سے کئے وعدے مکمل کریں۔-پی ایم نے کہا کہ بادل صاحب کے لیے نہ جانے کیسے کیسے الفاظ کا استعمال ہو رہا ہے۔مودی نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ ملک کی قسمت جڑی ہوئی ہے۔پاکستان پنجاب کی سرزمین پر دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے، ملک کی سلامتی کے لیے پنجاب میں تحفظ دینے والی حکومت ہونی چاہیے ۔مودی نے کہات کہ پنجاب کا کسان ہندوستان کا پیٹ بھرتا ہے،پنجاب کے کسانوں کو بھرپور پانی ملے، اس کے لیے مرکز اور بادل کی حکومت پوری قوت سے مصروف ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کسانوں کو قدرتی مشکلات سے لڑتے دیکھا ہے، پہلے 50فیصد فصل خراب ہونے پر پیسہ ملتا تھا،ہم نے 30فیصد فصل خراب ہونے پر بھی معاوضہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ دہلی سے جس رستے سے آئے ہیں ان کو اسی رستے سے واپس جانا پڑے گا،پہلے دہلی کی عوام سے کئے وعدے مکمل کریں۔مودی نے پرکاش بادل کا اٹل بہاری واجپئی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ان سے کافی کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔واجپئی کی طرح پرکاش سنگھ نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے ۔وزیر اعظم نے کہا کانگریس نے پنجاب کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی کہہ کر بدنام کیاہے ۔پنجاب میں دہشت گردی کے دور کے لیے بھی مودی نے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا گرو گرنتھ صاحب کی توہین کے معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔عوامی زندگی میں ہلکے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا ہم نے بھی کانگریس کے خلاف بولا، پر بدزبانی نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ شروع سے ہماری حکومت ہوتی، تو پنجاب کہاں سے کہاں ہوتا؟ گزشتہ دو سالوں میں پنجاب میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔بادل صاحب ہمیشہ کسان کی فکر کرتے ہیں۔میرا خواب ہے ہندوستان کے کسانوں کی 2022میں آمدنی دوگنی ہو،جو کام 70سال میں نہیں ہوا وہ ہم 7سال میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے ایسی اسکیمیں بنائی ہیں کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی۔


Share: