ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتراکھنڈ کے سینئر لیڈر یشپال آریہ کا کانگریس سے اکتایادل، بی جے پی میں ہوئے شامل

اتراکھنڈ کے سینئر لیڈر یشپال آریہ کا کانگریس سے اکتایادل، بی جے پی میں ہوئے شامل

Mon, 16 Jan 2017 20:45:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،16جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات سے پہلے لیڈران کا دل بدل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو اتراکھنڈ کے کانگریس کے سینئر لیڈر یشپال آریہ کا پارٹی سے دل بھر گیا۔انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جی پی کا دامن تھام لیا۔یشپال آریہ نے اپنے بیٹے سنجیو آریہ اور بہت سے حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔اس موقع پر یشپال آریہ نے کہا کہ ان کی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسی، قیادت اور ایمانداری میں اٹوٹ یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سیاست کام کرنے کی ہے اور ان کی کارکردگی کی پالیسی میں گہرا اعتماد ہے۔آریہ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، اب اتراکھنڈ کی باری ہے،اب اتراکھنڈ کو بہترین ریاست بنانے کی باری ہے جو بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔
یشپال آریہ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے نظریے اور پالیسی میں ان کاخوب اعتماد ہے۔بی جے پی نے امت شاہ کی قیادت میں مسلسل جیت درج کی ہے اور بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بنی ہے، جو یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ ملک کی عوام کا بھارتی جنتا پارٹی میں کتنا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ کی قیادت میں بی جے پی اتراکھنڈ میں یقینی طور پر جیت کا پرچم لہرائے گی۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی نائب صدر اور اتراکھنڈ انچارج شیام جاجو اور اتراکھنڈ کے انتخابات انچارج دھرمیندر پردھان کے علاوہ اتراکھنڈ ریاستی بی جے پی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔


 


Share: