ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شیوسینا کے وزیر رام داس کدم کا بی جے پی پر اشتعال انگیز تبصرہ

شیوسینا کے وزیر رام داس کدم کا بی جے پی پر اشتعال انگیز تبصرہ

Sun, 22 Jan 2017 11:44:31  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،21جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اتحاد کو لے کر بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔بی جے پی پر شیوسینا لیڈروں کی بیان بازی کی سطح گرتی جا رہی ہے۔شیوسینا کے ممبئی میں واقع ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے لئے پہنچے لیڈر اور ریاست کے وزیر ماحولیات رام داس کدم نے کہا ہے کہ بی جے پی کیلئے ذلت آمیززبان استعمال کر ڈالا۔دراصل جب سے بی جے پی نے بی ایم سی میں چل رہے کنٹریکٹر راج میں شفافیت لانے کی بات کی ہے، شیوسینا کے لیڈر بھڑکے ہوئے ہیں،پارٹی اسے اپنے لیڈر ادھو ٹھاکرے کے فیصلوں کو شک کے گھیرے میں لانے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔نتیجے کے طور پر شیو سینا نے بی جے پی سے سیٹ تقسیم کے فارمولے پر بات چیت بند ہے،پارٹی اب معاملے میں براہ راست وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا دخل چاہتی ہے۔اس درمیان بی جے پی نے شیوسینا کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات مسائل پر ہونی چاہئے۔بی جے پی ترجمان اور رکن اسمبلی رام کدم نے کہا ہے کہ ہم نے بی ایم سی کے رویے میں شفافیت کا مطالبہ سے شیوسینا میں اتنی بوکھلاہٹ کیوں ہے؟ انہیں مسائل پر بات کرنی چاہئے،نہ کی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا چاہئے۔


Share: