ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مدھیہ پردیش: الیکٹرونک اسکوٹی چارجنگ کے دوران دھماکہ، 11 سالہ بچی ہلاک، 2 زخمی

مدھیہ پردیش: الیکٹرونک اسکوٹی چارجنگ کے دوران دھماکہ، 11 سالہ بچی ہلاک، 2 زخمی

Sun, 05 Jan 2025 13:04:35  Office Staff   S.O. News Service
مدھیہ پردیش: الیکٹرونک اسکوٹی چارجنگ کے دوران دھماکہ، 11 سالہ بچی ہلاک، 2 زخمی

 رتلام  ، 5/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)مدھیہ پردیش کے رتلام شہر کی لکشمن پور پی این ٹی کالونی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک مکان میں چارجنگ کے دوران ای-اسکوٹر میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے پاس کھڑی ایکٹیوا گاڑی بھی متاثر ہوئی۔ اس حادثے میں 11 سالہ بچی کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق، پی این ٹی کالونی کے رہائشی بھگوتی موریہ اور ان کے خاندان کے افراد ای-اسکوٹر کو چارجنگ پر لگا کر سو گئے تھے۔ رات کے وقت چارجنگ مکمل ہونے کے بعد اسکوٹر سے چنگاریاں نکلنے لگیں، جس سے پاس ہی کھڑی ایکٹیوا گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے دوران گھر میں سبھی لوگ سو رہے تھے۔ دھواں ہونے پر ان کی نیند کھلی تو انہوں نے مدد کے لیے شور مچایا۔ آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانا شروع کرکے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور گھر کے لوگوں کو کسی طرح باہر نکالا گیا، لیکن 11 سال کی بچی انترا چودھری اندر ہی رہ گئی۔ تھوڑی دیر کے بعد بچی کو بھی نکال کر باہر لایا گیا لیکن تب تک وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی۔ اسپتال لے جانے کے دوران بچی کی موت ہو گئی۔ انترا اپنی ماں سونالی کے ساتھ نانا بھگوتی موریہ کے گھر آئی تھی۔ انہیں اتوار کی صبح ہی واپس برودرہ جانا تھا۔

وارڈ نمبر 2 کی کونسلر کویتا مہاور کے نمائندہ سنیل مہاور کے مطابق انہیں اس واقعہ کی جانکاری موریہ کے پاس رہنے والے عمران بھائی سے ملی۔ مہاور نے بتایا کہ جس مکان میں حادثہ ہوا وہ دو منزلہ ہے نیچے بھگوتی مورتیہ کا کنبہ رہتا ہے۔ حادثے کے وقت موریہ اور ان کی بیٹی، ناتن کے علاوہ دیگر لوگ بھی تھے۔ وہیں اوپری منزل پر کرایہ دار رہتے ہیں۔

بیٹری والی گاڑی میں حادثے کے بعد کھڑے پیٹرول سے چلنے والے اسکوٹر (جوپیٹر) نے بھی آگ پکڑ لی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑی سمیت دیگر اشیا پوری طرح سے خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی کے دوران وہاں پہنچے لوگوں نے بتایا کہ موقع پر بیٹری سے چلنے والی گاڑی کیبل پلگ سے لگی ہوئی تھی۔ جس الیکٹرونک گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ ٹونوال کمپنی کی بتائی جا رہی ہے۔


Share: