Sat, 02 Nov 2024 17:16:28SO Admin
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کیے گئے ’غیر حقیقی وعدوں‘ پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ شیوکمار نے کہا کہ ’’ہماری عوامی فلاحی اسکیمیں ملک کے لیے ترقی کا نمونہ بن رہی ہیں اور ان کی کامیابی پورے ملک میں دیکھی جا رہی ہے۔ کئی بی جے پی حکمراں ریاستیں بھی ہمارے ماڈل کو اپنا رہی ہیں۔‘‘
View more
Sat, 02 Nov 2024 14:34:03SO Admin
تُھمبے گروپ کے ہیلتھ کیئر ڈویژن نے متحدہ عرب امارات میں اپنی فیملی کلینکس کی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے عجمان کے علاقے الجُرف میں ایک نئے کلینک کا افتتاح کیا ہے اور جمعہ کو مفت طبی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تُھمبے گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کلینک کا مقصد کمیونٹی کو جامع طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس میں دار البر سوسائٹی، بیت الخیر سوسائٹی اور انٹرنیشنل چیریٹی آرگنائزیشن سمیت دیگ
View more
Sat, 02 Nov 2024 14:09:16SO Admin
ریاست کرناٹک کے 69ویں راجیہ اتسوا کے موقع پر جمعہ، یکم نومبر کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 69 ممتاز شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ ان شخصیات میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے اور کرناٹک کی خدمت میں مثالی کردار ادا کرنے والے افراد شامل ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور مصنف ڈاکٹر ویرپّا موئیلی، متحدہ عرب امارات میں مقیم تھمبے گروپ کے بانی اور صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین، صحافی اور کالم نگار سنتھ
View more
Sat, 02 Nov 2024 12:59:11SO Admin
سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں ہندو فریق کی طرف سے دائر کیے گئے کیس کو قابل سماعت قرار دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 02 Nov 2024 12:29:12SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ہوا اور 29 اکتوبر کو ختم ہوا۔ 30 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی، اور امیدواروں کو اپنے کاغذات واپس
View more
Sat, 02 Nov 2024 12:18:31SO Admin
مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Sat, 02 Nov 2024 12:07:30SO Admin
معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے آج سے اردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کی ممبئی اور دیگر کئی شہروں میں اشاعت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان شہروں میں اخبار کی تقسیم میں مشکلات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
View more
Sat, 02 Nov 2024 11:56:23SO Admin
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو دو علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 6 میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسی دوران، شام میں لبنانی سرحد کے قری
View more
Sat, 02 Nov 2024 11:45:50SO Admin
کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کے تقریباً تین ماہ بعد، جونیئر ڈاکٹروں نے یکم نومبر کو یہ واضح کیا کہ وہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس کے خلاف ایک نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy