Thu, 11 Aug 2016 16:19:52SO Admin
رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ (دولتِ اسلامیہ والے)بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:16:23SO Admin
روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امن کی بجائے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔ پوٹن کی طرف سے یہ بیان کرائمیا میں ہوئے حملوں کے بعد سامنے آیا جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی منصوبہ بندی یوکرین کی فوج اور انٹلیجنس فورسز نے کی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:14:33SO Admin
شام میں کام کرنے والے ریسکیو ورکرز نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر کلورین گیس کے ایک حملے میں تین سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ حلب شہر میں اپوزیشن کے قبضے والے علاقے میں ان مرنے والوں میں ایک ماں اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:11:54SO Admin
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعرات کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 13افراد زخمی ہو گئے۔مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت وفاقی شرعی عدالت کے جج ظہور احمد شاہوانی کا قافلہ یہاں سے گزر رہا تھا اور بظاہر اس بم حملے کا نشانہ یہی قافلہ تھا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:05:51SO Admin
انڈونیشیا نے کہا ہے کہ ملک میں ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انڈونیشیا کے صدارتی ترجمان جوہان بودی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ شہریوں کے حقوق مثلا تعلیم حاصل کرنا یا شناختی کارڈ حاصل کرنا وغیرہ تو محفوظ ہیں مگر انڈونیشیا میں ایل جی بی ٹی تحریک کے بڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:03:40SO Admin
لیبیا کی سرکاری فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران سرت شہر میں قائم سرت یونیورسٹی سے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے تاہم اس آپریشن میں سرت میں فوج کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:59:18SO Admin
ضلع شمالی کینرا سائنس سنٹر اور بایو فیول سنٹر کاروار کے اشتراک سے 10اگست کوسوامی ویویکا نند ہائی اسکول کوڈی باغ میں ورلڈ بایو فیول ڈے منایا گیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:58:35SO Admin
پاور لوم شہر بھیونڈی میں گذشتہ دنوں عمارت منہدم ہوجانے والے معاملہ میں زخمیوں کے نجی(پرائیویٹ) اسپتال میں علاج کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے ساٹھ ہزار روپیہ کا مالی تعاون دینا منظور کیا ہے۔یہ اطلاع آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اخباری نمائندوں کو دی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:46:07SO Admin
بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ودیابھارتی اسکول میں ہائی اسکول کے طلباء کے ہاتھ سے لکھی گئی معروف کنڑا مصنف دنکر دیسائی کی نظموں پرمشتمل کتاب کا اجرا ء عمل میں آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy