ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی فحش تبصرہ کیس میں گرفتار

بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی فحش تبصرہ کیس میں گرفتار

Sat, 21 Dec 2024 11:26:25  Office Staff   S.O. News Service
بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی فحش تبصرہ کیس میں گرفتار

بیلگاوی ، 21/دسمبر (ایس او نیوز ) ریاستی وزیر لکشمی ہیبالکر کے بارے میں بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی کے فحش تبصرے کے معاملے میں بیلگاوی کے ہیرے باگے واڑی پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے سورنا سودھا سے روی کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

بی این ایس ایس کی دفعہ 75 اور 79 کے تحت درج ایف آئی آر میں روی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون پر نازیبا جنسی تبصرہ کیا اور اس کی مرضی کے خلاف فحش الفاظ استعمال کیے ہیں۔

اس سے قبل جب کونسل کا اجلاس ملتوی ہوا، کانگریس کے اراکین نے سی ٹی روی کو گھیرنے کی کوشش کی، تاہم ایوان بالا کے مارشلز نے انہیں گھیر کر ایوان سے باہر پہنچایا۔ جب سورنا سودھا کے صحن میں کانگریس کارکنوں نے روی کو دیکھا، تو انہوں نے دوبارہ گھیرنے کی کوشش کی، مگر مارشلز نے انہیں بچا کر کسی طرح ایوان سے باہر پہنچایا۔

اجلاس کے اختتام سے قبل فحش الفاظ کے استعمال پر سی ٹی روی کو وارننگ دی گئی اور اجلاس ملتوی کر دیا۔ تاہم، کانگریس کے اراکین نے روی کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ 


Share: