چنتامنی:30 /جولائی(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز )چکبالاپور ضلع چنتامنی سٹی کے بیسکام کوٹرس میں بیسکام ملازم سمیت ایک اور شخص نے پھانسی لیکر خود کشی کرلئے ہیں۔یہ حادثہ چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود میں آنے والے بیسکام کوٹرس میں پیش آیا۔چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق کل رات بیسکام ملازم انیل(30)گھریلو جھگڑے سے بیزار ہوکر لیکر اپنے ہی مکان میں پھانسی کا پھندا لے لیا۔اس کی اطلاع ملتے ہی ٹاون پولیس اہلکار پہنچ کر معائنہ کرنے بعد نعش کو چنتامنی کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کرکہ معاملہ درج کے بعد پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
اس کے علاوہ چنتامنی تعلق بٹل ہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود یگوکوٹے گرام کا ساکن نرسمہ اپا(32)گھریلو جھگڑے سے بیزار ہوکر اپنے ہی مکان میں پھانسی لے لیا ہے۔اس خصوصی میں ان کے وارثین نے بٹلہلی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرایا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔
ریپ کرنے والے درندے کو سات سال کی سزا سنائی گئی
چنتامنی:30 /جولائی(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز )چکبالاپور ضلع چنتامنی تعلقہ کے نل رالہلی گرام میں پچھلے تین سال قبل ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کا واقع پیش آیا تھا اس سلسلہ میں عصمت دری کا شکار عورت نے اُسی گرام کا ساکن شیکھرا(38)کے خلاف تعلقہ کے کنچارہلی رورل پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد درندا شیکھرا کو گرفتار کرکہ قانون کے حوالے کیا گیا تھا۔
آج چنتامنی کے سیول کورٹ کے جج جے۔آر۔پٹیل نے ریپ کرنے والا درندا شیکھرا کو سات سال سزا سنانے کے علاوہ 50ہزار روپئے جرمانہ لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 17جون2013کے صبح سویرے اپنے کھیتی میں گائیوں کو باندھ کر گھر واپس لوٹ رہی عورت کو شیکھرانے زبردستی پکڑ کر عصمت دری کی ہے اس سلسلہ میں اس عورت نے کنچارہلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔